سونا200روپے مہنگا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 10ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1225ڈالر ہوگئی

،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں 200 روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 63 ہزار 500 روپے ہوگئی ، اسی طرح171روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت54ہزار441 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔