سونا100روپے مہنگا، فی تولہ63850کاہوگیا


،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا،رپورٹ کے مطابق پیرکوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت63ہزار850روپے ہوگئی ، اسی طرح86روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت54ہزار741روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 860روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔