سونے کی فی تولہ قیمت میں400روپے اضافہ


 

فی تولہ سونا 62ہزار900، دس گرام53ہزار927روپے کاہوگیا

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 5ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1229ڈالر ہوگئی ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 62 ہزار900روپے ہوگئی، اسی طرح 343 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 53 ہزار 927روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 830روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔