سونا800روپے مہنگا،فی تولہ62500کا ہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں3ڈالرکااضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1224ڈالر ہوگئی،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 62ہزار500روپے ہوگئی، اسی طرح 686 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 53 ہزار 584روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 830روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔