سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کمی


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں6ڈالرز کا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1217ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی رہی ا ور فی تولہ سونے کی قیمت250روپے کمی سے 61400،دس گرام سونے کی قیمت214روپے کمی سے 52641 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 820روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔