سونا400روپے مہنگا فی تولہ61,450کا ہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں2ڈالرکااضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1200ڈالر ہوگئی،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، رپورٹ کے مطابق بدھ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 61 ہزار 450 روپے ہوگئی، اسی طرح343 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 52 ہزار 683 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 820 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔