عالمی منڈی میں سونا سستا پاکستان میں مہنگا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں3ڈالر کی کمی ہوئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1207ڈالر ہوگئی،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ پیر کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 60 ہزار روپے ہوگئی، اسی طرح129روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت52ہزار298روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 820روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔