سونا 750روپے مہنگا ،فی تولہ 60ہزار500روپے کاہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 4ڈالر کا اضافہ ہوا

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 4ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1235ڈالر ہوگئی ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 60 ہزار 500 روپے ہوگئی، اسی طرح631روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت51ہزار853 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 820روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔