ٹنڈو باگو:چاول کی فصل مارکیٹ میں آتے ہی منافع خورسرگرم


ٹنڈو باگو تحصیل میں چاول کی فصل مارکیٹ میں آتے ہی منافع خوروں نے من پسند دام مقررکر کے کاشتکاروں کا معاشی استحصال شروع کردیا ہے ۔گزشتہ روزٹنڈو باگو پریس کلب کے سامنے کاشتکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بیوپاری سرکاری ریٹ کے برعکس اپنی من مانی کر کے چاول کے فی من پر 400روپے کم دے رہے ہیں اور 7کلو فی من کٹوتی کرکے ظلم کر رہے ہیں ۔