سونا100روپے سستا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا4ڈالر کی کمی سے 1230ڈالر اونس کا ہوگیا ۔

الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی ۔ رپورٹ کے مطابق پیرکوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت59ہزار600روپے ہوگئی، اسی طرح86روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت51ہزار97روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت820روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔