سونا450روپے مزید سستا،فی تولہ 60250کا ہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 3ڈالرکا اضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1233ڈالر ہوگئی ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ا ور فی تولہ سونے کی قیمت 450روپے کی کمی سے 60250،دس گرام 385روپے کی کمی سے 51655 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 820روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔