سونا200روپے مہنگا،فی تولہ61700کاہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں11ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1234ڈالر ہوگئی

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں11ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1234ڈالر ہوگئی،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، رپورٹ کے مطابق منگل کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت61ہزار700روپے ہوگئی، اسی طرح172روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت52ہزار898روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت820روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔