سونا150روپے سستا فی تولہ61ہزار700 کا ہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا3ڈالر کی کمی سے 1226 ڈالر اونس کا ہوگیا

،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں 150روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت61ہزار750روپے ہوگئی، اسی طرح 85 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 52 ہزار 941 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت830روپے پر مستحکم رہی ۔