گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں 1200روپے کا اضافہ


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں14ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت1204ڈالر سے بڑھ کر 1218ڈالرہوگئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ اور روپے کی بے قدری کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ، رپورٹ کے مطابق7 روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 61 ہزار 300 روپے ہوگئی ،اسی طرح 1029روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت52 ہزار555روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 830روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔