راولپنڈی چیمبرکا ڈیم فنڈ کیلئے 50لاکھ کا عطیہ


راولپنڈی چیمبر نے ڈیم فنڈکیلئے 50لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا اور بڑھتی مہنگائی پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

نومنتخب صدر ملک شاہد سلیم نے بد ر ہارون ،سہیل الطاف ،سابق صدور اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہاہے کہ بجلی، گیس اورڈالر کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ اور ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔ حکومت مسائل حل کرے ہم ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھانے میں کردار ادا کریں گے۔ ، ڈیم فنڈ کیلئے 50لاکھ روپے کا چیک تیار کرلیا ہے جو وزیر اعظم کو پیش کیا جائے گا ۔