سونا500روپے مہنگا،فی تولہ 60ہزار کی سطح سے بڑھ گیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں ایک ڈالرکا اضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1204ڈالر ہوگئی ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعدمقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 60 ہزار 100 روپے ہوگئی ، اسی طرح 428 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 51 ہزار 526 روپے ریکارڈ کی گئی ۔