سونے کی فی تولہ قیمت 59400 روپے کی سطح پر مستحکم


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں11ڈالر کا اضافہ ہوا

اور فی اونس سونے کی قیمت 1203 ڈالرہوگئی ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت 59400، دس گرام 50926روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت830روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔