پھلوں کی برآمدات میں 20.8فیصد اضافہ


اگست کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 20.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

اعدادوشمار کے مطابق اگست 2018ء کے دوران پھلوں کی برآمدات کا حجم 36.5 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اگست 2017ء کے دوران پھلوں کی برآمدات سے 30.2 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا،اس طرح پھلوں کی ملکی برآمدات میں 6.3 ملین ڈالر یعنی 20.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔