عالمی منڈی میں سونا سستا،پاکستان میں مستحکم


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں4ڈالرکی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1194ڈالر ہوگئی ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت 59 ہزار،دس گرام 50 ہزار 583 روپے پر مستحکم رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 820 روپے کی سطح پر برقرار رہی ۔