آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1507.24 فٹ، منگلا میں 1168.70 فٹ ہو گئی


واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 62600کیوسک اور اخرج 115000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد11100 کیوسک اور اخراج11100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد9100کیوسک اور اخراج15000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد29800کیوسک اور اخراج15600 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1507.24 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.765 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1168.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.602 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 644.60 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ ہے۔