سونا150روپے مہنگا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سوناایک ڈالراضافے سے 1201ڈالراونس کا ہوگیا ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں150 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعدمقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت59,300روپے ہوگئی ، اسی طرح129روپے کے اضافے سے دس گرام سونا50ہزار840روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت820روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔