پنجاب حکومت کا پوٹھوہارکے علاقے میں اعلیٰ معیار اورزیادہ پیداوار کے زیتون کے 20 لاکھ مفت پودے تقسیم کر نے کا فیصلہ


پنجاب کے محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق یہ حکومت کاپانچ سالہ منصوبہ ہے جس کامقصد اس علاقے میں زیتون کی پیداوار بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چکوال، جہلم، اٹک، راولپنڈی، میانوالی اورخوشاب کے کاشتکاروں کو بلامعاوضہ زیتون کے پودے فراہم کریگی۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت کسانوں کوٹیوب ویل لگانے کیلئے 70 فیصد تک مالی امداد بھی دی جارہی ہے ،ْ 60 فیصدامداد قطراتی نظام آبپاشی کی تنصیب کیلئے دی جارہی ہے۔