سونا50روپے مہنگا، فی تولہ58900کاہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا5ڈالراضافے سے 1199ڈالراونس کا ہوگیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا،رپورٹ کے مطابق پیر کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں50 روپے کا اضافہ ہوا

جس کے بعدمقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 58 ہزار 900روپے ہوگئی ، اسی طرح 43 روپے کے اضافے سے دس گرام سونا 50 ہزار497روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت800روپے کی سطح پر مستحکم رہی