خوردنی تیل :طلب کا صرف ا یک تہائی حصہ ملک میں پیدا


پاکستان خوردنی تیل کی مقامی طلب کا صرف ایک تہائی حصہ خود پیدا کرتا ہے ۔

زرعی شعبہ کے ماہرین نے کہا کہ کینولہ میں تیل کی مقدار 35 سے 40 فیصد تک ہوتی ہے جبکہ اس میں مضر صحت اجزا بھی نے ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خوردنی تیل کی مقامی ضروریات کی تکمیل کیلئے تیل دار اجناس کی پیداوار کے اضافہ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرعی تحقیق کے اداروں نے کینولہ سمیت دیگر تیل دار اجناس کے بیج تیار کئے ہیں۔ جو بیماریوں کے خلاف بھر پور مدافعت کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ فی ایکڑ زائد پیداوار کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے زرعی شعبہ کی فی ایکڑ پیداوار کو بڑھا کر دیہی معیشت کی ترقی میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے ۔