گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں 550روپے کا اضافہ


فی تولہ سونا58ہزار850، دس گرام 50ہزار 454روپے ریکارڈ کیا گیا

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں3ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت1197ڈالر سے گھٹ کر 1194ڈالرہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ،آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق7 روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 550روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد کراچی ،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد، راولپنڈی ،اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت58ہزار300روپے سے بڑھ کر 58ہزار850روپے ہوگئی ،اسی طرح 471روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت50 ہزار454روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت800روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔