مرغی کا گوشت34روپے سستا،158روپے کلو ہوگیا


کراچی میں مرغی کا گوشت مزید 34 روپے کی کمی کے بعد 158 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا،شہر میں 3 ماہ قبل 320 روپے کلو میں فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت اب صرف 158 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے ،چکن سستا ہونے سے دکانوں پر اس کے خریداروں کا تانتا بندھ گیا ہے ،دوسری جانب ریٹیلر سطح پر انڈے 3 روپے اضافے سے 95 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں، پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق اس وقت پولٹری مصنوعات کی پیداوار اپنی طلب کے مقابلے زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ مرغی کا گوشت سستا ہوگیا ہے ۔