پھلوں کی برآمدات میں 54فیصد اضافہ


جولائی 2018 کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 54 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال 2018-19 میں ماہ جولائی کے دوران پھلوں کی برآمدات سے 30 ملین ڈالر کا زر مبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 2017-18 کے اسی عرصہ کے دوران پھلوں کی برآمدات کا حجم 19.5 ملین ڈالر رہا تھا۔