اہرین زراعت نے باغبانوں کو آم کے پھل کی برداشت کے بعد بیمار ، خشک ، آپس میں الجھی ہوئی ، بٹور ، زمین سے لگنے والی شاخیں فوری کاٹنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آم کے پودوں کی درست انداز میں کانٹ چھانٹ کاعمل بروقت مکمل کرلیں اور درختوں کی چھتری کو مناب حد تک کاٹ کر اس کی سنبھال مناسب طریقے سے کریں تاکہ وہ بہتر پھل دینے کے قابل رہ سکے۔

انہوںنے کہاکہ آم کے درختوں کی کانٹ چھانٹ کیلئے آری یا تیز دھار آلات کااستعمال کیاجائے اور کلہاڑے یا کند آلات کا ہرگز استعمال نہ کیاجائے کیونکہ اس سے پودے کو نقصان کااحتمال ہے۔ انہوںنے کہاکہ بڑی شاخیں کاٹنے کے بعد ان پر بورڈ و پیسٹ لگا دیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ بڑی شاخ کو ہمیشہ ترچھا کاٹ کر اس کے اوپر بورڈو پیسٹ لگانے سے انتہائی مفید اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔