ملک میں گندم کی پیداوار، برآمد اور درآمد کے حوالے سے سینٹ میں سوال موخر


ملک میں گندم کی پیداوار، برآمد اور درآمد کے حوالے سے سوال موخر کر دیا گیا۔

جمعرات کو ایوان بالا کے ایجنڈے میں اس سلسلے میں چوہدری تنویر خان کا سوال بھی شامل تھا جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں تفصیلی جواب نہیں دیا گیا ہے جس پر چیئرمین نے سوال آئندہ اجلاس کے لئے ملتوی کر دیا۔