راولپنڈی،ضلعی محکمہ زراعت میں سال2017-18میں 12685کسا نو ں کی کسا ن کا ر ڈ اور 603کسا نو ںکو ای کریڈ ٹ کے لئے ر جسٹر یشن


ضلعی محکمہ زراعت نے زیر اہتمام ضلع راولپنڈی میںسال2017-18میں 12685کسا نو ں کو کسا ن کا ر ڈکے لئے اور 603کسا نو ںکو ای کریڈ ٹ کے لئے ر جسٹر کیا جا چکا ہے جس کے ذ ریعے وہ سبسڈی سکیمیں استعما ل کر سکتے ہیںاس سلسلے میں دیہا ت کی سطح پر سال 2017-18کے دوران اب تک958سیشنز کے ذریعے 14803کسانوں کو تر بیت د ینے کے سا تھ ساتھ 9848تحر یری مو اد تقسیم کیا جا چکا ہے

جن میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر گندم کی ز یا دہ پیداوار کے لئے تر قی دادہ اقسام اور کنگی سے محفوظ بیج کی فرا ہمی و استعمال سے متعلق آ گا ہی دی گئی علاوہ ازیں تحصیل گو جر خان میں سی اے پی پی پر اجیکٹ کے تحت ٹیلی نار موبا ئل وین اور کسا نو ں کو ٹر یننگ کے لئے اینڈرا ئیڈ مو با ئل فو ن بھی د ئیے جا ئیں گے کمشنر را ولپنڈی نے ہدا یت کی کہ کچن گا رڈننگ کے فروغ کے لئے بیجوں کے پیکٹ کو سستے نرخوں پر فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ ما ہر ین اس میں دلچسپی لینے والے حضرات کو مفید مشورے اور مکمل را ہنما ئی کی فر اہمی کو بھی یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار کمشنررا ولپنڈی کیپٹن (ر) سیف انجم کو ڈو یژ نل ایگر ی کلچرٹا سک فورس کمیٹی کے اجلاس میںمحکمہ زراعت کی طرف سے دی گئی بر یفنگ کے دوران بتایا گیاکہ زر عی شعبے میں انقلاب لا نے کے لئے عملی اقدامات کا آغا ز کر تے ہوئے حکومت پنجاب نے جہاں کسان پیکج جیسا اہم منصو بہ شر وع کیا و ہاں ڈ ی اے پی سبسڈ ی سکیم بھی اس سلسلے کی ایک     کڑ ی ہے جس کے ذر یعے ڈی اے پی سکر یچ کا رڈ کے حامل کسا نوں کو فی      تھیلہ150 ر وپے کی سبسڈ ی دی جائے گی