ملاوٹ شدہ کھاد اور ناقص کیڑے مار ادویات کی فروخت پر کریک ڈائون کیا جائے


کمشنر لاہور ڈویڑن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا ہے کہ ملاوٹ شدہ کھاد اور ناقص کیڑے مار ادویات کی فروخت پر کریک ڈائون کیا جائے،محکمہ زراعت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے ان کی تیاری کے مقامات و فیکٹریوں کی نشاندہی کرائے، ہر تحصیل میں ملاوٹ شدہ کھاد اورجعلی زرعی ادویات کے ڈیلرز کے لائسنس کینسل کیے جائیں۔

کھادوں اور ادویات کے نمونوں کو پنجاب کی تمام تصدیق شدہ زرعی لیبارٹریوں سے چیک کرایا جائے ۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایسا طریقہ کار اپنایا جائے کہ تمام لیبارٹریوں سے نمونوں کو چیک کرنے کی مدت میں کمی آ سکے تاکہ ملاوٹ مافیا اور کسانوں کا استحصال کرنے والوں کے خلاف مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے میں محکموں کی طرف سے کوئی تاخیر نہ ہو۔