امریکہ میں تیل کی قیمت میں 89سینٹ اضافہ


امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آنے اور ایران کے تیل کی برآمدات روکنے کی واشنگٹن کی کوشش کا پہلا اثر نمایاں ہونے کے بعد نیویارک کی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں استعمال ہونے والے ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کی قیمت 89 سینٹ کے اضافے کے ساتھ68.72 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔

گزشتہ ہفتے تیل کی قیمت میں کمی آنے کا سلسلہ رک گیا اور نیویارک و لندن کی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔تیل کی قیمت میں ایسی حالت میں اضافہ ہوا ہے کہ امریکہ ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران کے تیل کی برآمدات روکنے کی کوشش کر رہا ہے ۔واضح رہے کہ ایران تیل پیدا کرنے والا اوپیک کا تیسرا بڑا ملک ہے ۔