پام آئل کے نرخ میں اضافہ


ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی کرنسی رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی ہے

برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اکتوبر کیلئے سودے 0.4 فیصد بڑھ کر 2213 رنگٹ (540.42 ڈالر)فی ٹن طے پائے ، ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 43264 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔