گندم مصنوعات کی ایکسپورٹ کیلئے لانگ ٹرم پالیسی کا مطالبہ


پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گندم مصنوعات کی ایکسپورٹ کیلئے لانگ ٹرم پالیسی کا اعلان کرے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے معاشی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں

گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے رہنما عاصم رضاودیگرنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ملک معاشی و اقتصادی بحران سمیت بھاری بھرکم قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ،ان حالات میں نئی حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک میں پڑی لاکھوں ٹن فاضل گندم کو ویلیو ایڈیشن کے ذریعے ایکسپورٹ کرنے کیلئے لانگ ٹرم پالیسی کا اعلان کرے۔