موسم کی صور تحال اگست 2018-08-08


بدھ  کے روز: راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،  ڈی جی خان،  ہزارہ، مالاکنڈ،  بنوں، ڈی آئی خان،  میر پور خاص، ٹھٹھہ  ڈویژن، اسلام آباد  اور کشمیر  میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور،  قلات،  ژوب، مکران، مردان، پشاور، کوہاٹ،  شہید بینظیرآباد، حیدر آباد،  سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور گلگت بلتستان  میں چند مقامات پر   تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پشاور، کوہاٹ، گوجرانوالہ،  مالاکنڈ ڈویژن اور کشمیر میں بعص مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

جمعرات   کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، ملتان، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان، ژوب، کراچی، میرپور خاص، ٹھٹہ، حیدر آباد،  سکھر ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر  میں چند مقامات پر   تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

 راولپنڈی، سرگودھا، پشاور، کوہاٹ، ژوب ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ، بنوں، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر  تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش  بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور  شدیدمرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: چراٹ 80، رسالپور 71، بالاکوٹ 54، لوئر دیر، مالم جبہ 24، کاکول، پاراچنار 22، پشاور سٹی 17، بنوں 02، دیر 01،  پنجاب: نورپورتھل 69، اسلام آباد (ائیر پورٹ 62، بوکرہ 09، گولڑہ 08، زیرو پوائنٹ 05، سیدپور 02)، مری 33، منگلا 25، جوہر آباد 15، جہلم 12، سرگودھا (ائیر پورٹ 08، سٹی 07)، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد 05)، منڈی بہاوالدین 01،   کشمیر: مظفر آباد 17، گڑھی دوپٹہ 14، کوٹلی 06، راولاکوٹ 04،  گلگت بلتستان: گلگت 03، استور 01، بلوچستان: ژوب میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کے درجہ حرارت

چلاس 45،  نوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔