برطانیہ میں گندم کی پیداوار پانچ سال کی اوسط شرح سے کم رہنے کا امکان


برطانیہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران اس کی گندم کی پیداوار پانچ سال کی اوسط شرح سے کم رہنے کا امکان ہے

جس کی وجہ طویل خشک سالی کی صورتحال ہے ۔ ایگریکلچر اینڈ ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال گندم کی ملکی پیداوار 13.5 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے جو پانچ سال کی اوسط پیداوار سے کم ہے۔ 2017 کے دوران برطانیہ میں گندم کی پیداوار 14.8 ملین ٹن رہی تھی۔بورڈ کا کہنا ہے کہ فصل کی ابتدائی برداشت کے دوران اوسط پیداوار 7.6-7.8 ٹن فی ہیکٹر رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ پانچ سال کی اوسط پیداوار 8.2 ٹن فی ہیکٹر سے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت تک گندم کی 25 فیصد برداشت مکمل ہوچکی ہے ۔