مکئی کی کاشت 20اگست تک مکمل کر لی جائے: ماہرین زراعت


محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مکئی کی اگیتی اقسام کی کاشت 20اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے

اور کہا ہے کہ کاشتکار مکئی کی کاشت کیلئے بھاری میرا زرخیز زمین کا انتخاب کرتے ہوئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام صدف ، ساہیوال2002، اگیتی 2002 ، ہائبرڈ ایف ایچ 810 وغیرہ کی کاشت بر وقت مکمل کر لیں تا کہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے ۔ نیز بارانی علاقوں میں مکئی مون سون کا شدید سیز ن شروع ہونے سے پہلے کاشت کر لی جائے ۔ تاکہ پودے جڑوں کا نظام قائم کرتے ہوئے بارشوں سے درست فائدہ اٹھا سکیں۔