لوبیا کی کا شت متعدل گرم آب و ہو ا میں کامیاب رہتی ہے، زرعی ماہرین


زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ لوبیامیں لحمیاتی ما د ہ کافی مقدار میں پایاجا تا ہے، لوبیا کی کا شت متعدل گرم آب و ہو ا میں کامیاب رہتی ہے، پنجاب کے آبپاش علاقوں میں لوبیاکی نئی اقسام کو دوموسموںمیں کامیابی سے کاشت کیاجاسکتا ہے ،،موسم بہار میں اس کی کا شت کا بہترین وقت فرور ی کے آخرتک ہے، فرور ی میں کاشت شد ہ فصل مئی کے شروع میں اوردال کیلئے مئی کے آخر میں تیارہوجاتی ہے، لوبیا کی کاشت ہر طرح کی ز مین میں کی جاسکتی ہے لیکن ا چھی پیداوار کے حصول کیلئے زرخیز میرازمین جس میں پانی کے نکا س کا خاطرخوا ہ انتظا م ہو موزوں رہتی ہے ،زمین کو مناسب وتر میں 2 سے 3مرتبہ ہل چلا کر ہموارکر لیں اورآبپاشی کر کے روانی کرد یں، مناسب و تر میں کھا د فی ایکڑ ڈال کردو با ر ہ ہل چلائیں اورسہاگا دے دیں، لوبیا کی موٹے بیج والی اقسام کا 14سے 15گرام بیج فی ایکڑ اورچھوٹے بیج والی اقسام کا 10سے 12کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں ۔