مرکنٹائل ایکسچینج :4.298 ارب کے سودے


مرکنٹائل ایکسچینج میں 4.298 ارب روپے کے سودے ہوئے ،رپورٹ کے مطابق کموڈٹی انڈیکس3546پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،سودوں کی تعداد 8220 رہی،زیادہ سودے کرنسیزبذریعہ کوٹس کے ہوئے جن کی مالیت 1.239 ارب روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.124ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.044 ارب روپے اوراین ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 291.277 ملین روپے رہی۔