انٹر بینک میں ڈالر مہنگا،اوپن مارکیٹ میں سستا


انٹر بینک میں بدھ کو ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ، رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر6پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 121.54روپے سے بڑھ کر 121.60روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر 124روپے پر آگیا، رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو 145.75 روپے کا ہوگیا، اسی طرح ایک روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ 165 روپے پر جا پہنچا ۔