لاہور چیمبر کا پاک کینیڈا جوائنٹ بزنس چیمبر کیساتھ معاہدہ


لاہور چیمبر اور پاک کینیڈا جوائنٹ بزنس چیمبرنے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جس کا مقصد دونوں ممالک کی معیشت اور تجارت کو فروغ دینا ہے ، لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور پاک کینیڈا بزنس چیمبر کے صدر شفقت بشیر نے اس مفاہمتی معاہدے پردستخط کیے ، اس معاہدے کی رو سے دونوں چیمبرز ایک دوسرے کے ممبران کی سہولت کیلئے کام کریں گے اور دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کو کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کریں گے ، لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے کہا کہ پاکستان معیشت کو فروغ دینے کیلئے کینیڈا کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کا خواہش مند ہے ،پاکستان میں کینیڈا کے تاجروں کیلئے بہت زیادہ پوٹینشل ہے ، دونوں ممالک کے تاجروں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے باہمی روابط مضبوط کرنے اور تجربات کا تبادلہ کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ ابھی بہت سے سیکٹرز ایسے ہیں جن میں دونوں ممالک مل کر کام کر سکتے ہیں۔