موسم کی صور تحال جولائی 2018-07-12


آج جمعرات سے اتوار کے دوران:  اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مران ، کوہاٹ ڈویژن) ، فاٹا اور کشمیر میں  کہیں کہیں جبکہ بنوں،  ڈی آئی خان ، ساہیوال، ملتان  ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی۔

ہفتہ  سے اتوار کے دوران :  سندھ  اورشمالی بلوچستان میں  چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی۔

جمعہ سے اتوار کے دوران : کشمیر، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشنگوئی

جمعرات کے روز: راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اور  کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، مردان، کوہاٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک  کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہیگا۔

جمعہ کے روز: ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتسان میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، ژوب، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پرتیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک  کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مالاکنڈ گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

گوجرانوالہ، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: کاکول61، مالم جبہ25، سیدوشریف22، بالاکوٹ17، پنجاب: سیالکوٹ (ائیرپورٹ34، سٹی23)، گوجرانوالہ34، گجرات29، منڈی بہاوٗالدین23، اسلام آباد (زیروپوائنٹ21، گولڑہ، بوکرہ06، سیدپور02)، مری17، راولپنڈی (چکلالہ14، شمس آباد01)، جہلم03، منگلا02، کشمیر: مظفرآباد20، راولاکوٹ14، گڑھی دوپٹہ11ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سبی47، دالبندین، نوکنڈی 46، دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔