اسٹاک ایکسچینج میں تیزی,5 ارب کی سرمایہ کاری,بینکنگ,سیمنٹ اور توانائی سیکڑ متحرک


پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی تیزی کا رجحان رہا ،ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس 40ہزار پوائنٹس کو چھوگیا ،تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس39500پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب سرمائے میں5ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا اور سرمایہ کاروں نے فوڈز ،بینکنگ ،سیمنٹ اور توانائی سیکٹر میں خریداری کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 40059 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکس میں فروخت کے دباؤ کے سبب انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا، کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 133 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے انڈیکس 39586پوائنٹس ہو گیا، اسی طرح75پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 19493 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس20پوائنٹس اضافے سے 28946 پوائنٹس سے بڑھ کر 28966 پوائنٹس پر جا پہنچا ،تیزی کے سبب سرمائے میں 5 ارب 89 کروڑ 30 لاکھ 28 ہزار 994 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 81 کھرب 97 ارب 91 کروڑ 11 لاکھ 15 ہزار 459 روپے سے بڑھ کر 82 کھرب 3 ارب 80 کروڑ 41 لاکھ 44 ہزار453روپے ہو گیا،بدھ کو 5ارب روپے مالیت کے 12کروڑ84لاکھ 25ہزار حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 344 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 181 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،151میں کمی اور 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔