کھاد کی برآمدات میں 632.74 فیصد اضافہ


گزشتہ مالی سال کے 11ماہ میں ملک سے کھاد کی برآمدات میں 632.74 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق یکم جولائی 2017ء سے لیکر مئی 2018ء تک ملک میں 2لاکھ 34ہزار145میٹرک ٹن کھاد کی پیداوار حاصل ہوئی جن میں سے 51.321ملین ڈالرلاگت کی کھاد برآمد کی گئی۔ مالی سال 2016-17کے اسی عرصہ میں پاکستان نے کھاد کی برآمدات سے 7004ڈالرکا زرمبادلہ حاصل کیا تھا یوں ایک سال کے عرصہ میں کھادوں کی برآمدات میں 632.74فیصد کا نمایاں اضافہ` دیکھنے میں آیا۔