گزشتہ چھ دہائیوں میں دریائے سندھ کے کناروں سے 60 فیصد درخت کاٹے جا چکے ہیں


 گزشتہ چھ دہائیوں میں دریائے سندھ کے کناروں سے 60 فیصد درخت کاٹے جا چکے ہیں۔ ماحولیات کے شعبہ کے ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان میں درختوں کی کٹائی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے تدارک کے لئے جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات قریب ہیں اور امیدوار ووٹ حاصل کرنے کے لیے سڑکیں بنانے کے وعدے تو کر رہے ہیں لیکن ماحولیات کے شعبہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے امیدوار خاموش ہیں۔