پھلوں کی برآمدات میں 26.3فیصد اضافہ


مئی کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 26.3فیصد اضافہ ہوا ،ادارہ برائے شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق مئی 2018 کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات 19.7ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال مئی 2017کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات کا حجم 15.6 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔