موسم کی صور تحال جون 2018-06-14


ہفتہ کے روز سے پاکستان میں پری مون سون بارش کا آغاز۔جمعہ کے روز سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا سبب بنیں گی۔

عید (ہفتہ، اتوار اور سوموار) کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی۔

جمعرات کے روز:ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعہ کے روز:ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا

گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےگرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سبی 50، نورپورتھل، بھکر 49، جیکب آباد 48، دادو، میانوالی، ڈی آئی خان میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا