سونا100روپے سستا،فی تولہ 58900کا ہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں3ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1295ڈالر ہوگئی،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ، رپورٹ کے مطابق بدھ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعدمقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 58 ہزار900روپے ہوگئی، اسی طرح 86 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 50 ہزار 497 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 780 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔