پی ایم ای ایکس :کموڈٹی انڈیکس3530پوائنٹس کی سطح پر بند


مرکنٹائل ایکسچینج میں 4.793 ارب روپے کے سودے ہوئے ،رپورٹ کے مطابق کموڈٹی انڈیکس 3530 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،سودوں کی مجموعی تعداد8078رہی، زیادہ سودے کرنسیز بذریعہ کوٹس کے ہوئے جن کی مالیت 1.674 ارب روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 890.365 ملین روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 832.771 ملین روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 352.385 ملین روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 241.632 ملین روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 223.882 ملین روپے اورچاندی کے سودوں کی مالیت 190.365ملین روپے رہی ۔