تیل کے شعبے سے ٹیکس وصولی میں38 فیصد اضافہ


رواں مالی سال کے پہلے 9کے دوران تیل کے شعبے سے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں 38فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، ایف بی آر کے مطابق جولائی 2017ء تامارچ 2018ء کے دوران اس شعبے سے 108ارب 40کروڑ روپے کے ٹیکس جمع کیے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 78ارب 60 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی تھیں جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں 47 فیصد سے زائد کی وصولی ہوئی ہے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 89ارب 24کروڑ روپے جمع کیے گئے ہیں۔